ہم زکاة کیسےادا کریں؟زکاة کے متعلق انتہائی اہم معلومات ہر طبقے کیلئے|zakat



ہم زکاة zakatکیسےادا کریں؟زکاة کے متعلق انتہائی اہم معلومات ہر طبقے کیلئے۔۔۔


زکاة کے متعلق انتہائی اہم معلومات  ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے
zakat-in-urdu-zakat-ka-nisab-2020-pakistan-urdu-news-group
zakat-in-urdu-zakat-ka-nisab-2020-pakistan-urdu-news-group

خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض اداکریں۔ جزاک اللہ۔


1لاکھ پر 2500
2لاکھ پر 0500
3لاکھ پر 7500
4لاکھ پر 10000
5لاکھ پر 12500
6لاکھ پر 15000
7لاکھ پر 17500
8لاکھ پر 22000
9لاکھ پر 22500
10لاکھ پر 25000
20لاکھ پر 50000
30لاکھ پر 75000
40لاکھ پر 100000
50لاکھ پر 125000
1کروڑپر250000
2کروڑپر500000



ہم زکاة zakatکیسےادا کریں؟
اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیےاللہ کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں


سونا چاندی
زمین کی پیداوار
مال تجارت
جانور
پلاٹ
کرایہ پر دیےگئے مکان
گاڑیوں


اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکاةکا انکار کرنے والاکافر ہے۔)حم السجدۃآیت نمبر(7-6
2۔ زکاة ادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیاجائےگا۔)التوبہ(35-34
3۔ زکاة ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔)طبرانی(
4۔ زکاة كامنکر جوزکاۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔
 5۔ زکاة اداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے۔)البقرہ(277
6۔ زکاة کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کابہت بڑا ذریعہ ہے۔)التوبہ(103

زکاة کا حکم
ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکاة واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل
بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایاہوا مال ان سے زکاۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
صرف حلال کمائی سے دی گئی زکاة قابل قبول ہے۔
زکاة کتنی چیزوں پر ہے
زکاة چار چیزوں پر فرض ہے ۔
1۔سونا چاندی
2۔زمین کی پیداوار
3۔مال تجارت
4۔جانور۔

سونے کی زکاة
87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکاۃ واجب ہے)ابن ماجہ(1/1448
نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکاۃواجب ہے۔)سنن ابودائودکتاب الزکاۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ  390۔فتح الباری جز چار صفحہ (13

چاندی کی زکاة
612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پرzakat زکاۃواجب ہے
اس سے کم وزن پر نہیں۔)ابن ماجہ(
·      زکاةکی شرح
زکاۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔)صحیح بخاری کتاب الزکاۃ(
·      زمین کی پیدا وار پر زکاة
مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر
پانچ وسق سے زیادہ ہےیعنی725کلوگرام تقریبا18من ہے
تو زکاۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔
قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکاۃدسواں حصہ ہے دیکھئے)صحیح بخاری کتاب الزکاۃ(
نوٹ: زرعی زمین والےافراد
گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکاۃیعنی عشر بیسواں حصہ ہرپیداوارسےنکالیں۔صحیح بخاری کتاب الزکاۃ(

اونٹوں کی زکاة
پانچ اونٹوں کی زکاۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دوبکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکاۃ واجب نہیں۔)صحیح بخاری کتاب الزکاۃ(

بھینسوں اور گاڑیوں کی زکاة
30گائیوں پر ایک بکری zakatہے۔
40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکاۃ دیں۔ترمذی1/509
·      بھینسوں کی زک ٰوۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

بھیڑبکریوں کی زکاة
40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکاۃ ہے۔
 120سےلےکر200تک دو بکریاں زکاۃ۔صحیح بخاری کتاب الزکاۃ
چالیس بکریوں سے کم پرزکاۃ نہیں۔

·      کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکاة
کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکاة نہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکاة  واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکاةنہیں۔شرح زکاة اڑھائی فیصد ہوگی۔

·      گاڑیوں پر زکاة
کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکاة  نہیں بلکہ اسکے کرایہ پرہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہےاور نصاب تک پہنچ جائے۔
نوٹ:گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکاة نہیں )صحیح بخاری(

·      سامان تجارت پر زکاة
دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکاة دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کوپہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

نوٹ:دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکاۃدیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکاۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ
میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ انسے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے

·      پلاٹ یا زمین پر زکاة
جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکاۃہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکاۃ نہیں۔سنن ابی دائودکتاب الزکاۃ حدیث نمبر(1562
·      کس کس کو زکاة دی جا سکتی ہے۔
ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکاۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکاۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکاۃ نہیں۔
نوٹ:ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتےپوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔) ابن باز(

·      زکاة کےمستحق لوگ

1۔مساکین حاجت مند(
2۔غریب
3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
4۔مقروض
5۔غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو
6۔قیدی
7۔ *مجاھدین*
8۔مسافر سورۃالتوبہ((60


Q.1
سوال: زکاة کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

Q.2
سوال: زکاة کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی  مستحق کو زکوۃ کامالک بنانا۔
Q.3
سوال: کتناسونا ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
Q.4
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
Q.5
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q.6
سوال: کتنا مال تجارت ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q.7
سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکاة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q.8
سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکاة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q.9
سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور ُ دوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زک ٰوة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q.10
سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیاجاتا ہے، ان پر zakatزکاة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نہیں ہے۔

Q.11
سوال: استعمال والے زیورات پرzakat زکاة ہے یا نہیں؟
جواب: زکاة ہے۔
Q.12
سوال: زکاة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری)قمری(مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟
جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔
Q.13
سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکاة واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
Q.14
سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکاةواجب ہےیا نہیں؟
جواب: جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزرجاےتب زکاة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتو یہ رقم نصاب مین مل جاے گی
Q.15
سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکاة ہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q.16
سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اورفروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟
جواب: ان کی کل مالیت پر زکاة ہر سال واجب ہوگی۔
Q.17
سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکاة  کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے توزکاةواجب ہوگی۔
Q.18
سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکاة ہے یا نہیں؟
جواب: زکاة واجب ہے۔
Q.19
سوال: کسی کوہم زکاة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکاة اداہوجائے گی یانہیں؟
جواب: ادا ہوجائے گی۔
Q.20
سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکاة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکاة ادا ہوئی یا نہیں؟
جواب: زکاة ادا نہیں ہوئی۔
Q.21
سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکاة ادا ہوجاتی ہے؟
جواب: زکاة ادا نہیں ہوتی۔
Q.22
سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک ُدوسرے کو زکاة دے سکتےہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
Q.23
سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کوزکاة دینا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔
Q.24
سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟
جواب: زکاة وصدقات کےعلاوہ ُ دوسرے فنڈ سے۔
Q.25
سوال: سادات کو زکاۃ کیوں نہیں دی جاتی؟
جواب: زکاۃ ، لوگوں کے مال کا میل ہے۔

Post a comment

2 Comments